رشی کپور کی موت کے بعد ذہنی دباؤ نیند کیلئے انجکشنز لگوائے :نیتو کپور

رشی کپور کی موت کے بعد ذہنی دباؤ  نیند کیلئے انجکشنز لگوائے :نیتو کپور

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر رشی کپور کی وفات کے بعد میں شدید ذہنی دباؤ اور بے خوابی کا شکار ہو گئی تھی۔۔۔

 کئی ماہ تک میں شراب پئے بغیر سو نہیں پاتی تھی جس کے بعد مجھے انجکشنز لگوانے پڑے ، ابتدا میں دوستوں نے مجھے تھیراپی لینے کا مشورہ دیا ، کچھ مہینوں بعد پھر میں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس کے بعد ایک ڈاکٹر روزانہ میرے گھر آ کر مجھے انجکشن لگاتا تھا اور اسوقت تک گھر میں رُکتا تھا جب تک میں سو نہیں جاتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں