سانولے رنگ پراحساسِ کمتری کا شکار تھی:عشرت فاطمہ

سانولے رنگ پراحساسِ کمتری کا شکار تھی:عشرت فاطمہ

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے سانولے رنگ کے باعث احساسِ کمتری کا شکار رہتی تھیں۔

حال ہی میں توثیق حیدر کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عشرت فاطمہ نے بتایا کہ اللہ سے اپنے رنگ کے بارے میں شکوے بھی کیا کرتی تھی، لیکن آج کامیابی ملنے کے باوجود مجھے خود پر غرور نہیں، بلکہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ۔عشرت فاطمہ نے اپنی پہلی بیٹی کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ میری پہلی بیٹی پیدائش کے وقت انتقال کر گئی تھی اور میں نے اپنی بہن سے پہلا سوال اس کے رنگ کے بارے میں کیا تھا، آج مجھے اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے ، جب بھی میں اپنی بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو اس سے معافی مانگتی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں