بالی ووڈ پر سیاست کی ڈکٹیشن نہیں چلنی چاہئے :پائل سرکار
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ پائل سرکار نے بنگالی فلم انڈسٹری میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح انہیں آخری لمحات میں ان گنت پروجیکٹس سے نکالا گیا اور گزشتہ چند برسوں میں اس طرح کی کئی شکایات کے معاملات سامنے آئے ہیں۔
گفتگو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری اور سیاست آپس میں جڑے ہوئے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے جہاں انڈسٹری پر سیاست کی ڈکٹیشن چلنے لگے ۔انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے جو لوگ واقعی حقدار ہیں انہیں دیوار سے لگا دیا گیا۔