امیتابھ بچن کی ہسپتال میں داخلے سے متعلق خبروں پر مداح پریشان

امیتابھ بچن کی ہسپتال میں داخلے  سے متعلق خبروں پر مداح پریشان

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی ہسپتال میں داخلے سے متعلق خبروں نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔۔۔۔

83 سالہ سپر سٹار ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں گزشتہ چند دنوں سے پیٹ سے متعلق مسائل کے باعث زیرِ علاج ہیں، جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی ہسپتال میں ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے ۔تاہم بعد میں قریبی ذرائع نے واضح کیا کہ امیتابھ بچن کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ صرف معمول کے طبی معائنے کے لیے ناناوتی ہسپتال گئے تھے اور اسی روز گھر واپس آگئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں