شائقین خامیوں سے بھرپور خواتین کے کردار دیکھنا چاہتے ہیں:ترپتی دمری

شائقین خامیوں سے بھرپور خواتین کے کردار دیکھنا چاہتے ہیں:ترپتی دمری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ترپتی دیمری نے کہا ہے کہ شائقین سکرین پر خامیوں سے بھرپور خواتین کے کردار دیکھنا چاہتے ہیں، کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو کے دوران ترپتی نے کہا جب آپ سکرین پر خامیوں والے کردار دیکھتے ہیں، تو آپ کو وہ اپنے جیسے لگتے ہیں۔فلموں میں خواتین کی روایتی عکاسی پر بات کرتے ہوئے ترپتی نے کہا، ‘آج کل فلموں میں زیادہ تر دکھایا جاتا ہے کہ ماں اپنے بچوں کے لیے ہر قربانی دے دے گی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ شاید کہیں ایسا ہوتا ہو، لیکن یہ کوئی عام بات نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں