کئی بار اداکاری کو مکمل چھوڑنے کا سوچ چکا ہوں:منوج باجپائی

کئی بار اداکاری کو مکمل چھوڑنے کا سوچ چکا ہوں:منوج باجپائی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ وہ کئی بار اداکاری کو مکمل طور پر چھوڑنے کے بارے میں سوچ چکے ہیں۔57 سالہ منوج باجپائی نے کہا کہ تقریباً پچھلے 10 سال سے کبھی کبھار میرا دل کرتا ہے کہ میں اداکاری چھوڑ دوں۔

 لیکن پھر کوئی ایسا کردار آ جاتا ہے اور میں دوبارہ اس طرف چلا جاتا ہوں۔ میں اداکاری کو مجبوری کے طور پر نہیں کرنا چاہتا بلکہ چاہتا ہوں اگر کسی کردار کو نبھانے میں مجھے بہت لطف اور اطمینان محسوس ہو، تب ہی اسے قبول کروں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں