جوانی میں بشریٰ کی تصاویر رسالوں سے کاٹ لیتاتھا:اقبال

جوانی میں بشریٰ کی تصاویر رسالوں سے کاٹ لیتاتھا:اقبال

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ہدایت کار اقبال حسین نے حال ہی میں اپنی محبت اور پہلی ملاقات سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کی ہیں۔

 ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے پہلی بار انکشاف کیا کہ میں نوجوانی کے زمانے سے ہی بشریٰ انصاری کا بڑا مداح تھا۔انہوں نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں بشریٰ انصاری کی رسالوں سے کاٹی گئی تصاویر اپنے پاس سنبھال کر رکھتا تھا۔ اقبال حسین کے مطابق میں اکثر اسلام آباد بھی جایا کرتا تھا کیونکہ بشریٰ انصاری وہاں کام کرتی تھیں، تاہم اس زمانے میں بشریٰ اپنی مصروف زندگی میں مگن تھیں اور انہیں میرے جذبات کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں