ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر،اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود نے ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلیوں اور۔۔
قدرتی وسائل کے تیزی سے زوال کو عالمی سطح پر درپیش سنگین چیلنجز قرار دیتے ہوئے ان سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔