قومی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نوٹنگھم چلی گئی
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نوٹنگھم چلی گئی ۔
پاکستان ویمنز ٹیم کابراستہ برمنگھم نوٹنگھم پہنچنے کا بتایاگیا ۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف ڈربی میں آج کھیلے گی۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری رہیں۔