فلم کالاہرن کے پروڈیوسر نے سلمان خان کا نوٹس پھاڑ دیا

فلم کالاہرن کے پروڈیوسر نے سلمان خان کا نوٹس پھاڑ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس پر فلم ‘کالاہرن’ کے پروڈیوسر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے وہ نوٹس کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 سلمان خان کی جانب سے فلم سازوں کو لیگل نوٹس ارسال کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کے تمام پوسٹرز اور تشہیری مواد فوری طور پر ہٹا دئیے جائیں۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ فلم مبینہ طور پر سلمان خان کے ایک پرانے کیس سے متاثر ہے ، جس سے ان کے شخصی حقوق کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے ، دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے اس نوٹس کو دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد انہیں خوفزدہ کرنا اور شہرت و اثر و رسوخ کے ذریعے خاموش کرانا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں