ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے
ارشاد،جمال،خلیل،مقصود،مرتضیٰ سے نقدی ،موبائل فون چھین لئے شادباغ،مغل پورہ سے گاڑیاں ، مزنگ اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق برکی میں ارشاد سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل فون،شالیمار میں جمال سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, نواب ٹائون میں خلیل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، شادمان میں مقصود سے 1لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں مرتضیٰ سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شادباغ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ٹبی سٹی اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔