ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کا طے نہ ہوسکا

 ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کا طے نہ ہوسکا

ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کا طے نہ ہوسکا چیف سلیکٹر اولمپئین سمیع اللہ اور کمیٹی قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی، ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے یا نہیں؟ یہ ابھی ہاکی فیڈریشن نے طے نہیں کیا۔چیف سلیکٹر اولمپئین سمیع اللہ اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے بتایا کہ بیلجیئم اور انگلینڈ میں پرو لیگ کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ہوں گے ۔کپتان عماد شکیل بٹ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے پہلے فیڈریشن ان کی فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے بتایا کہ عماد شکیل بٹ کو طویل مدت کے لیے فیڈریشن نے کپتان مقرر نہیں کیا، ان کا تقرر سیریز ٹو سیریز بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے موجودہ کپتان 30 سالہ عماد شکیل بٹ ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے 178 میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 15 گول سکور کیے ہیں۔ ہاکی ورلڈ کپ رواں سال اگست میں نیدرلینڈز اور بلجیم میں منعقد ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں