چاندی67،سونا1469روپے تولہ سستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی67،سونا1469روپے تولہ سستا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 67ہزار 816،دس گرام4لاکھ 1ہزار 12کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14.689 ڈالر کی کمی سے 4453.810 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1469 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1323 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 67 روپے کی کمی سے 7730 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.41 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں