جوش انگلس نے میچ میں شکست کی ذمہ داری بیٹنگ پر عائد کردی

 جوش انگلس نے میچ میں شکست  کی ذمہ داری بیٹنگ پر عائد کردی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شکست کی ذمہ داری ٹیم کی بیٹنگ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اس وکٹ پر مطلوبہ سکور بنانے میں ناکام رہی۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر200 سے زائد رنز ایک اچھا مجموعہ ثابت ہو سکتا تھا، تاہم آسٹریلوی ٹیم تقریبا30 سے 40 رنز کم بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ مزید10 سے 15 اوورز وکٹ پر موجود رہتے تو ٹیم کہیں بہتر پوزیشن میں ہوتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں