امریکی اداکار جیمز ہینڈی گرل فرینڈ کے بیٹے کے ہاتھوں قتل
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی اداکار جیمز ہینڈی کو ان کی خاتون دوست کے بیٹے نے مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔
81 سالہ اداکار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے گھر میں چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ واقعہ 3 جون کو پیش آیا، جائے وقوع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق قتل کے حوالے سے 3 جون کی صبح پولیس کو کال پر اس حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی۔قاتل مائیکل گلیڈل اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اداکار کی گرل فرینڈ تھیں۔