کالا ہرن فلم کا تنازع، سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ کی پروڈیوسر کی حمایت
ممبئی (شوبزڈیسک ) سلمان خان اور متنازع فلم ‘کالا ہرن’ کے درمیان جاری قانونی تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔
جہاں اب سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے فلم پروڈیوسر امیت جانی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے امیت کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم ساز کو اپنی پسند کے موضوع پر فلم بنانے کا حق حاصل ہے ۔ صرف وہی لوگ دوسروں کو دھمکاتے یا حقائق سے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں جو خود کو قصوروار سمجھتے ہیں۔