حنا پرویز بٹ کی ڈرگ ڈیلر پنکی پر ڈرامہ بنانے کی مخالفت

حنا پرویز بٹ کی ڈرگ ڈیلر پنکی پر ڈرامہ بنانے کی مخالفت

لاہور(شو بز ڈ یسک ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مبینہ طور پر ڈرگ ڈیلر پنکی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کی خبروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کرداروں کو ہیرو بنا کر پیش کرنا معاشرے کے لیے درست پیغام نہیں۔

 پنکی کوئی ایسا رول ماڈل نہیں جس کی زندگی کو ڈرامے کی شکل میں پیش کیا جائے ۔ منشیات فروشی یا جرائم سے وابستہ کرداروں کو سکرین پر مثالی شخصیت کے طور پر دکھانا ایک شرمناک عمل ہے اور اس سے معاشرے میں غلط رجحانات کو فروغ مل سکتا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کو عوام کے سامنے ہیرو یا قابلِ تقلید شخصیت بنا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا اور تفریحی صنعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے کرداروں کو اجاگر کرے جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہوں اور نوجوان نسل کے لیے مثال بن سکیں۔ محض ویورشپ اور مالی فوائد کے لیے منفی کرداروں کی تشہیر کرنا درست طرزِ عمل نہیں۔ انہوں نے میڈیا انڈسٹری پر زور دیا کہ وہ اپنی ترجیحات پر نظرثانی کرے اور ایسے مواد کی حوصلہ شکنی کرے جو جرائم پیشہ عناصر کو غیر ضروری شہرت فراہم کرتا ہو۔اگر پنکی پر واقعی کوئی ڈرامہ بنایا جا رہا ہے تو یہ انتہائی شرمناک اور چھچھوری حرکت ہے ۔ پنکی کوئی رول ماڈل نہیں جس پر ڈرامے بنائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں