مہوش حیات کافلم زومبید کی بھرپور پذیرائی پر شائقین سے اظہارِ تشکر
کراچی(آئی این پی )اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نئی فلم زومبید کو شائقین کی جانب سے ملنے والی بھرپور پذیرائی پر اظہارِ تشکر کیا ہے ۔
سوشل میڈیاپرجاری کئے گئے اپنے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ فلم کو ملنے والا مثبت ردِعمل ان کیلئے باعثِ فخر ہے ، اور اس کامیابی کا سہرا ناظرین کی محبت اور اعتماد کو جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ مہوش حیات اورفہدمصطفی کی فلم زومبیڈعیدالاضحی پر ریلیزہوئی تھی جس کے ڈائریکٹرنبیل قریشی اورپروڈیوسر فضاعلی میرزا ہیں۔