گلوکار عاصم اظہر کا بھارتی گانے تو تو ہے وہی کا ری میک وائرل

گلوکار عاصم اظہر کا بھارتی گانے تو تو ہے وہی کا ری میک وائرل

لاہور(آئی این پی )پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھارتی کلاسک گانے تو تو ہے وہی کا نیا ری میک جاری کر دیا ہے ، جسے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔

مداح گانے کے جدید انداز اور پیش کش کو سراہ رہے ہیں۔ یہ گانا ان کے حالیہ میوزک پراجیکٹس کا حصہ ہے اور ریلیز کے بعد سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔گانے کے مختصر ویڈیو کلپس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیے جا رہے ہیں، جہاں مداح عاصم اظہر کی آواز، موسیقی کی نئی ترتیب اور جدید پروڈکشن کو پسند کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...