نادیہ خان ٹیلنٹ اور پاکستان کی توہین کر رہی :خلیل الرحمٰن قمر

 نادیہ خان ٹیلنٹ اور پاکستان کی توہین کر رہی :خلیل الرحمٰن قمر

لاہور(شوبزڈیسک )معروف ڈرامہ نگار اور سکرین رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کی تنقید کے جواب میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ میرے ڈرامے ‘میں منٹو نہیں ہوں’ پر دنیا کے خاتمے تک تنقید ہوتی رہے گی۔۔۔

 جب تک میرے بیانیے سے اختلاف رکھنے والے لوگ موجود ہیں، یہ ان کا حق ہے اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔بعد ازاں انہوں نے نادیہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر بڑے لکھاریوں کے کام پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نادیہ خان اردو میں ایک سادہ خط بھی نہیں لکھ سکتیں لیکن ملک کے بڑے ادیبوں اور مصنفوں پر تنقید کرتی ہیں۔ میرے خیال میں نادیہ خان کی ناراضی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میں نے کبھی انہیں اپنے کسی پراجیکٹ میں کاسٹ نہیں کیا۔ وہ میری یا کسی اور لکھاری کی نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور پاکستان کی توہین کر رہی ہیں۔ انہوں نے بھارت اور دبئی میں ملنے والی پزیرائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بطور مصنف مجھے بیرونِ ملک بہت عزت دی جاتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں