بلال سعید کی سونیا حسین کے ساتھ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید

بلال سعید کی سونیا حسین کے ساتھ  ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار اور موسیقار بلال سعید ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ سٹیج پر موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ۔

ویڈیو میں بلال سعید کو سونیا حسین کے کندھوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔کچھ صارفین نے بلال سعید کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ مختصر ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں