ترک اداکارہ اپنی 35ویں سالگرہ منانے کے اگلے دن انتقال کرگئیں
انقرہ(شوبز ڈیسک)ترک شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایجے ارتم 35برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مقبول ٹی وی ڈرامے ‘ون لو’ میں ‘اشیل’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی اچانک موت نے مداحوں اور فنکار برادری کو غمزدہ کر دیا ہے ۔
ایجے اِرتم پیر کی دوپہر اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کیساتھ گھر پر موجود تھیں جب انہیں اچانک طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔ افسوسناک طور پر انہیں بچایا نہ جا سکا۔ ابتدائی طبی جائزوں سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔