17 سال میں شادی ،2 سال بعد طلاق ہو گئی:مریم مائیکل

17 سال میں شادی ،2 سال  بعد طلاق ہو گئی:مریم مائیکل

لاہور (آئی این پی)اداکارہ اور ماڈل مریم مائیکل نے انکشاف کیا ہے کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور صرف 2 سال بعد طلاق ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے خواتین کے لیے طلاق سے جڑے معاشرتی رویے کو چیلنج کیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سفر کو بغیر کسی شرمندگی کے قبول کریں۔ زندگی کے اس حصے کو کئی برسوں تک نجی رکھا، تاہم بعد میں مجھے احساس ہوا کہ خاموشی صرف شرمندگی کے احساس کو مزید مضبوط کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں