بھارتی ڈائریکٹر نے بچوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد ایکس اکاؤنٹ بند کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)تیلگو رومانوی فلم دی گرل فرینڈ کے ہدایتکار راہول رویندرن نے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کردیا۔
45 سالہ راہول رویندرن کے مطابق ایک نفرت انگیز پوسٹ نے انھیں خاصا پریشان کیا ہے اور اس کے باعث وہ شدید غصے اور خوف کا شکار ہو گئے ۔ واقعے کے بعد ان کے ذہن میں ایسے خیالات آنے لگے جنہوں نے انہیں خوفزدہ کردیا اور اپنے بچوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد انہوں نے اس پلیٹ فارم سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔