ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر جمع کچرا بھی مہنگے داموں فروخت
نیویارک (آئی این پی) امریکی آرٹسٹ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے مقام کے باہر سے جمع کیا گیا کچرا مہنگے داموں بیچ دیا۔
نیویارک کے ایک آرٹسٹ جسٹن گگناک نے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اطراف سڑکوں سے یہ اشیا جمع کیں جس وقت میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔فروخت کے لیے پیش کی گئی اشیا میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی، پولیس کی وارننگ ٹیپ، سٹرا، برتن اور ایک ائیر پوڈ بھی شامل تھا، ان میں ہر چیز کی قیمت 25 ڈالر تھی یہ تمام اشیا 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہو گئیں۔ جسٹن نے ہر آئٹم کو آرٹ کا نمونہ قرار دیتے ہوئے چھوٹے پلاسٹک کیوب میں محفوظ کیا ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments