دانیال ظفر نے اپنی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا

دانیال ظفر نے اپنی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار علی ظفر کے بھائی، ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار دانیال ظفر کا کہنا ہے کہ غم ایک انتہائی ذاتی احساس ہے اور اسے کسی ایک پیمانے پر ناپا نہیں جا سکتا۔

 لیکن لوگ صرف چیخ و پکار کو ہی اداکاری سمجھتے ہیں۔انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ڈرامہ سیریل زنجیریں کے چند پسِ پردہ مناظر شیئر کیے اور اپنی پرفارمنس پر ہونے والی تنقید کا جواب بھی دے دیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ میرا ‘آپریشن کرائی موڈ’ ناکام ہو گیا، پرفارمنس کے دوران ایک آنسو پر قابو پانے کی کوشش کرتے کرتے میں بچوں کی طرح رونے لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...