ٹی وی سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ معیاری سکرپٹس کی کمی :حنا دل پذیر
لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکارہ حنا دل پذیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے ٹی وی سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ معیاری سکرپٹس کی کمی اور اپنے فن پر سمجھوتہ نہ کرنا ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں زیادہ منصوبوں میں کام کرنے کے بجائے معیاری کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں ۔ اچھے سکرپٹس مجھ تک پہنچتے ہی نہیں اور جو پہنچتے ہیں تو اب میرا سمجھوتہ کرنے کو دل نہیں چاہتا، اسی وجہ سے میں زیادہ نظر نہیں آتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments