طلبہ احتجاج پر پریتی زنٹا کی پوسٹ سکرپٹڈ ،تنقید کا سامنا

طلبہ احتجاج پر پریتی زنٹا کی پوسٹ سکرپٹڈ ،تنقید کا سامنا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو نئی دہلی میں طلبہ احتجاج بارے پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

پریتی نے ایکس پر لکھا کہ اگرچہ یہ ضروری ہے کہ اپنے طلبہ کی حمایت کریں اور ایسی تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کریں جو ہمارے نوجوانوں کے مستقبل پر مثبت اثر ڈالیں لیکن یہ بھی بہت اہم ہے کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کو ملک دشمن عناصر نے افراتفری پھیلانے اور احتجاج کی نوعیت کو تبدیل کرنے کیلئے ہائی جیک نہ کیا ہو۔ انہوں نے لکھا کہ میں جمہوریت اور اپنی حکومت پر بھی یقین رکھتی ہوں، بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے مودی حکومت کی جانب سے موصول ہوئی سکرپٹڈ پوسٹ شیئر کی ہے ، ان مشہور شخصیات کو سکرپٹڈ پوسٹ شیئر کر کے ان کے نقصان کو کنٹرول کرنے کی ضرورت نہیں ، یا تو آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں یا پھر ہمیشہ کی طرح خاموش ہی رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...