اداکارہ روما مائیکل نے شان بیگ کے ساتھ شادی کر لی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل روما مائیکل نے اداکار شان بیگ کے ساتھ شادی کر لی، دونوں نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روما مائیکل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس پر وائفی کا سٹیکر بھی موجود تھا۔بعد ازاں روما مائیکل نے بھی اسی تصویر کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ری پوسٹ کر کے شادی کی تصدیق کی۔شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments