فلم دی ماسک کے ہدایتکار چک رسل چل بسے

فلم دی ماسک کے ہدایتکار چک رسل چل بسے

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک ) ہالی ووڈ کی مشہور فلم دی ماسک کے ہدایتکار چک رسل 74 برس کی عمر میں چل بسے ۔

چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چک رسل کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر فائر ڈپارٹمنٹ کو طلب کیا گیا تھا، تاہم فوری طور پر موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔فلم دی ماسک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جم کیری نے چک رسل کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔انہوں نے کہا کہ چک رسل نے دی ماسک کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوشگوار، بچوں جیسا تخلیقی ماحول پیدا کیا۔ ان کی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں نے پوری ٹیم کو متاثر کیا۔ یہ فلم میری تخلیقی زندگی کے قیمتی ترین کاموں میں سے ایک ہے ۔ ہدایت کاری کے علاوہ چک رسل نے سکرین رائٹر کے طور پر بھی شہرت حاصل کی اور 1984 کی سائنس فکشن تھرلر ڈریم اسکیپ  کی کہانی بھی تحریر کی۔ ان کی فلم دی ماسک اپنے شاندار ورچوئل ایفیکٹس کی بدولت اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...