دیو آنند کے بیٹے اداکار و فلمساز سنیل آنند انتقال کر گئے

دیو آنند کے بیٹے اداکار و فلمساز  سنیل آنند انتقال کر گئے

ممبئی (آئی این پی)بھارتی لیجنڈری اداکار دیو آنند کے بیٹے اور اداکار و فلمساز سنیل آنند 70 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے ۔

اداکار کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ انہوں نے اسی ہسپتال میں آخری سانس لی جہاں ان کے والد دیو آنند کا بھی 2011 میں انتقال ہوا تھا۔واضح رہے کہ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے سنیل آنند نے 1984 میں فلم آنند اور آنند سے اداکاری کا آغاز کیا مگر فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...