برطانوی ڈی جے نے پاکستانی گانے پل پل کا ریمکس بنا دیا

برطانوی ڈی جے نے پاکستانی گانے پل پل کا ریمکس بنا دیا

لاہور(شوبزڈیسک )معروف برطانوی ڈی جے فریڈ اگین نے مشہور پاکستانی گانے ‘پل پل’ کا ریمکس ورژن پیش کر دیا۔

گلوکار عفان خان اور علی سومرو نے اپنے اس گانے کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے فریڈ اگین اور میکسیکن بینڈ لاطینی مافیا کے حالیہ لائیو اسٹریم کے کلپس شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم نے یہ گانا خالصتاً محبت سے بنایا تھا کیونکہ ہم کچھ ایسا بنانا چاہتے تھے جس پر ہم یقین رکھتے ہوں۔علی سومرو نے لکھا ہے کہ ہم نے اپنی ملازمت اور مصروف زندگی میں سے جتنا وقت مل سکا اس دوران اس گانے کو تخلیق کیا۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ عفان اپنی ملازمت کے بعد رات گئے سٹوڈیو میں آتا تھا جہاں میں پُر جوش انداز میں پہلے سے ہی موجود ہوتا تھا۔علی سومرو نے عبداللّٰہ کسومبی کا میوزک کیریئر کے آغاز میں رہنمائی کرنے اوربھارتی گلوکار تلویندر کا اس گانے پر بھروسہ کرنے اور اس میں اپنی آواز شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔علی سومرو نے یہ بھی لکھا ہے کہ اب فریڈ اگین کو یہ گانا ریمکس کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ دنیا واقعی بہت چھوٹی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...