برطانیہ:معروف کامیڈین جمی کرکٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
لندن(شوبزڈیسک )شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی کامیڈین جمی کرکٹ مختصر علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جمی کرکٹ اپنی شائستہ اور صاف مزاح کے باعث شہرت رکھتے تھے ۔ انہوں نے متعدد بار برطانیہ کے معروف رائل ویرائٹی شوز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔1945 میں شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی ٹائرون میں پیدا ہونیوالے جمی کرکٹ نے 18 برس کی عمر میں ہالیڈے کیمپوں میں پرفارم کرنا شروع کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments