حمل و زچگی کے بعد ڈپریشن و پریگننسی بلوز حقیقی مسائل:روبینہ اشرف
کراچی(شوبزڈیسک ) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمل اور زچگی کے بعد ڈپریشن اور پریگننسی بلوز حقیقی مسائل ہیں۔
کسی کو پہلے ان چیزوں کے بارے میں معلوم نہیں تھا کیونکہ پہلے ان کا کوئی تصور ہی نہیں تھا، اب لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب ایک لڑکی حاملہ ہوتی ہے تو اس کی جلد، جسم اور دیگر بہت سی چیزوں میں تبدیلیاں آتی ہیں ،اگر حاملہ خاتون کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے اور اسے ضروری توجہ نہ ملے تو وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments