فلٹر لگانے پر بچے مجھ سے لڑتے ہیں:جویریہ سعود
کراچی(این این آئی)سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے تصاویر پر فلٹر استعمال کرنے پر ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں اور انہیں فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔
جویریہ سعود نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی ووڈ اداکاراؤں کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول سمیت دیگر فنکاراؤں سے متاثر ہیں اور ان جیسا دکھنے کیلئے چہرے اور شخصیت پر خاص توجہ دیتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود بھی بعض اوقات تصاویر پر فلٹر استعمال کرتی ہیں، تاہم ان کے بچے اس بات کو پسند نہیں کرتے ،بچے ان کے موبائل فون سے فلٹر کی ایپلی کیشن بھی حذف کردیتے ہیں، تاہم وہ چھپ کر دوبارہ وہی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments