چاندی62،سونا2400روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 4لاکھ 59ہزار 736،دس گرام 3لاکھ 94ہزار 149پرجاپہنچا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرڈالرمزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24ڈالر کے اضافے سے 4373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 59ہزار 736روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94ہزار 149روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کے اضافے سے 4لاکھ 57ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 62روپے کے اضافے سے 6965روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر3پیسے کی کمی سے 277.67 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 277.70 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments