ایمریٹس نے چار نئی سفری سہولیات متعارف کرادیں

ایمریٹس نے چار نئی سفری سہولیات متعارف کرادیں

کراچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس اپنے صارفین کے لیے سفر کو مزید آسان اور پُرسکون بنانے کے لیے مسلسل سہولیات متعارف کرا رہا ہے ، ان اقدامات کے ذریعے صارفین کو اپنے سفری منصوبوں میں تبدیلی، تاریخوں میں ردوبدل اور بکنگ سے متعلق فیصلوں میں زیادہ آزادی حاصل ہوگی، تاکہ وہ بکنگ سے لے کر اپنی منزل تک پہنچنے تک زیادہ اطمینان کے ساتھ سفر کر سکیں۔

 ایمریٹس صارفین10 اگست 2026 سے دبئی جانے والے مسافر اپنے سفر کی تاریخ میں جتنی بار چاہیں، بغیر کسی اضافی فیس کے تبدیلی کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت تمام اقسام کے سفری کرایوں پر دستیاب ہے ۔اس کے علاوہ ایمریٹس نے دبئی جانے والی پروازوں کے لیے ریفنڈ فیس میں بھی نمایاں کمی کی ہے ۔ اکانومی کلاس میں Saver fares پر ریفنڈ فیس اب 50 امریکی ڈالر جبکہ Flex fares پر 25 امریکی ڈالر ہوگی۔ بزنس کلاس میں Special اور Saver fares پر ریفنڈ فیس 50 امریکی ڈالر جبکہ Flex fares پر 25 امریکی ڈالر ہوگی۔ ایمریٹس کے پورے نیٹ ورک پر سفر کرنے والے صارفین کو 2 اپریل 2026 سے بک کیے گئے ٹکٹ پر سفر کی تاریخ میں ایک مرتبہ مفت تبدیلی کی سہولت حاصل ہوگی جس میں دبئی کے ذریعے کنیکٹنگ پروازیں بھی شامل ہیں۔ صارفین اپنے سفری منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بغیر کسی اضافی فیس کے 24 گھنٹے تک کرایہ بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین اپنے سفر کے دوران مزید فوائد حاصل کر سکتے ہیں جن میں سفری سہولیات میں اضافہ، اگلے درجے کی رکنیت حاصل کرنے کے زیادہ مواقع اور اپنے جمع شدہ میلز کے استعمال پر اضافی بچت شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...