مادھوری ڈکشٹ کی 24 سال بعد ٹی وی پر بطور میزبان واپسی
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان واپسی کر رہی ہیں۔ انہیں مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کی نئی میزبان مقرر کردیا گیا ہے۔
59 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے نئے کردار کے حوالے سے کہا کہ وہ ایسے پروگرام کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں جو علم اور عزم کی طاقت کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ پروگرام محض ایک کوئز شو نہیں بلکہ تجسس، امنگ، امید اور خواب دیکھنے کی ہمت کا جشن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments