فضا علی کا نمرہ خان سے اظہار یکجہتی شوہر کا رویہ نامناسب قراردیدیا
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی نے اداکارہ نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی اور کچھ ہی دنوں کے بعد اختلافات سامنے آ گئے اورسوشل میڈیا پر بیان بازی شروع ہوگئی۔ فضا علی نے شوہرکے روئیے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نمرہ کے ساتھ کھل کر اظہارِ یکجہتی کیااور کہا کہ رشتے نہیں چلتے ، راستے الگ ہو جاتے ہیں یہی زندگی ہے ، رشتہ ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس عورت کی عزت بھی ختم کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments