نصیرالدین لومڑی ہی ہیں ،کنگنا رناوت نے پھر طنز کے تیرچلادئیے
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے اپنے سابقہ لومڑی کے بیان کا دفاع کیا ہے۔
ایک انٹر ویو میں کنگنا نے فلم انڈسٹری پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے جنتر منتر پر ہوئے احتجاج کے دوران پیش آئے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے احتجاج کرنے والوں کے حق میں شدید ردِعمل کا اظہار کیا تھا لیکن جھارکھنڈ میں بچوں کو درپیش مشکلات پر وہی ردِعمل کیوں نظر نہیں آتا؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments