اشتہار کا تنازع ، شاہ رخ ، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹسز جاری
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے الائچی کی مصنوعات کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پیش ہونے پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔
ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت یہ اشتہار بظاہر الائچی کا لگتا ہے لیکن یہ مہاراشٹر میں ممنوعہ پان مصالحہ کی تشہیر کرتا ہے ۔تینوں اداکاروں کو 15 دنوں کے اندر اندرتحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments