ماموں کی ویڈیو وائرل ،عمران خان پاپارازی فوٹوگرافرزپربرس پڑے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے بھانجے عمران خان نے پاپارازی فوٹوگرافرز کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
ویڈیو میں عامر خان، کرن راؤ اور ان کے بیٹے آزاد کو ممبئی کے ایک ویٹرنری کلینک سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا،عامرکے ہاتھ میں (بلی)کا کیریئر تھا جبکہ آزاد ٹی شرٹ سے آنسو پونچھ رہے ہیں ۔ عمران کاکہناتھاکہ میرے ماموں عوامی شخصیت ہیں تاہم آزادبچہ ہے اور اس کے اس طر ح رونے کو وائرل کرنا اچھی بات نہیں جبکہ مداح بھی پریشان ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments