فارمولا سکرپٹس کا دورختم ،نئے موضوعات ضروری :عروہ

فارمولا سکرپٹس کا دورختم ،نئے موضوعات ضروری :عروہ

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں اور اس حوالے سے ہمیشہ سکرپٹ پڑھ کر خود کو کردار جیسا بنانے کی کوشش کرتی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ فارمولا سکرپٹس کا دورختم ہوچکا ہے ، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں اورڈرامے بناکر ہی دیکھنے والوں کو مداح بنایا جاسکتا ہے ۔عروہ حسین نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان اداکارہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ناظرین کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ نئے لوگ جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں اورڈراموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے ،میں کوئی ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جوہمیشہ کیلئے میری پہچان بن جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...