دوا استعمال کرکے کرسی میٹز کے وزن میں حیرت انگیزکمی
نیویارک (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ کرسّی میٹز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے ایک خاص دوا جی ایل پی ون استعمال کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ابتدا میں وہ وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھیں تاہم طویل مدتی صحت اور خاندان میں موٹاپے کی تاریخ کے باعث انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔کرسّی میٹز کے مطابق دوا کے استعمال سے انہیں جسم میں سوزش، توانائی کی کمی اور ہر وقت کھانے کے بارے میں سوچنے جیسے مسائل میں بہتری محسوس ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments