بی جے پی کی ویڈیو میں پاکستانی گانا ، سوشل میڈیا پرتنقید
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر پاکستانی گانا استعمال کرنے کے باعث تنقید کی جا رہی ہے ۔
ممبئی پونے مسنگ لنک انفراسٹرکچر منصوبے کی ویڈیو کے پسِ منظر میں پاکستانی بینڈ بیان کا گانا سفر چلایا گیا ہے ۔ گانے کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک جانب بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور پاکستان سے متعلق تفریحی مواد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جبکہ دوسری جانب سیاسی جماعت اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں پاکستانی گانا استعمال کر رہی ہے ۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ قوم پرستی کے نام پر پاکستانی فنکاروں اور موسیقی پر پابندی لگانا اور پھر ضرورت کے مطابق پاکستانی گانا استعمال کرنا، یہ منافقت موسیقی سے بھی زیادہ بلند ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments