سورۃ رحمن کی تلاوت نے کینسر سے نجات دلادی :نعمان اعجاز
لاہور (شوبزڈیسک)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ سورۃ رحمن کی روزانہ تلاوت نے کینسر سے نجات دلادی ۔
انہوں نے ایک پوسٹ کاڈ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2024 میں کان کے قریب رسولی اور معدے میں لِمفوما کی تشخیص ہوئی تھی۔ تشخیص کے روز میں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اگر میری زندگی کا مقصد پورا ہو چکا ہے تو مجھے جلد اپنے پاس بلا لیا جائے کیونکہ میں اہلِخانہ کو اپنی بیماری کی تکلیف سے گزرتا نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔نعمان اعجاز کاکہناتھاکہ میرے دوست گوہر بٹ نے سورۃ رحمن کی تلاوت کا مشورہ دیا، جس کے بعد میں نے روزانہ سورۃ رحمن پڑھنا شروع کر دی۔مجھے یقین ہے کہ سور ۃ رحمن نے میری زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا،رسولی کا آپریشن ہوا، معدے میں موجود لِمفوما بعد میں ہونیوالے سکینز میں نظر نہیں آیا اور وہ خود ہی ختم ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments