بچوں کو کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں :رابعہ انعم
لاہور(شوبز ڈیسک )اینکر و ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بچوں کے حوالے سے حالیہ ملکی حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے خصوصی الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے ۔
ایک ویڈیو میں رابعہ انعم نے کہا کہ اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ نے ان کی حفاظت کو پاکستان میں انتہائی سنجیدہ لینا ہے ، حفاظت یہ نہیں کہ انہیں اچھے کپڑے پہنائیں، سکول بھیجیں بلکہ ان کی حفاظت کیلئے آپ کو اس وقت سب سے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ، اپنے چھوٹے بچوں کو کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو، آپ اسے برسوں سے ہی کیوں نہ جانتے ہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments