جیا بچن نے میری شادی سے قبل اہلیہ کو مشکلات سے آگاہ کیا تھا:ارشد وارثی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ جیا بچن نے میری اہلیہ ماریہ گورٹی کو مجھ سے شادی کرنے سے قبل ایک اداکار سے شادی کی مشکلات سے آگاہ کیا تھا۔
حالیہ انٹرویو میں ارشد وارثی نے جیا بچن کی نصیحت یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جیا جی نے ماریہ سے کہا تھا کہ کسی اداکار سے شادی کرنا زندگی کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے ۔ارشد نے بتایا کہ جیا بچن نے ماریہ سے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا وہ واقعی ایک اداکار سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments