والدہ کی موت کا صدمہ قبول کرنے میں 4دن لگے :جیاعلی
کراچی(این این آئی)اداکارہ و ماڈل جیا علی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی بیماری اور آخری ایام کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا۔
جیا علی کے مطابق انہیں والدہ کے انتقال کی خبر اسلام آباد میں ملی، تاہم وہ فوری طور پر اس حقیقت کو قبول نہ کر سکیں اور ایک عجیب ذہنی کیفیت میں چلی گئیں اور والدہ کی تدفین کے لیے لاہور نہ جا سکیں ،اس دوران نہ وہ رو سکیں اور نہ ہی مناسب ردِعمل دے سکیں، جبکہ انہیں یہ حقیقت تسلیم کرنے میں تقریبا چار دن لگے کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments