رام گوپال ورما نے مصنوعی ذہانت کو فلم انڈسٹری کیلئے خطر ہ قراردیدیا

رام گوپال ورما نے مصنوعی ذہانت  کو فلم انڈسٹری کیلئے خطر ہ قراردیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے مصنوعی ذہانت کو فلم انڈسٹری کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں مصنوعی ذہانت کا استعمال سینما کی دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب لائے گا، اے آئی تکنیک کی وجہ سے اب کسی ڈائریکٹر کو بڑے بجٹ، سینکڑوں کریو ممبران یا مہنگے سیٹس کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے نئے اور باصلاحیت لوگوں کو فلمیں بنانے کے یکساں مواقع ملیں گے تاہم ن اس کی قیمت روایتی سٹوڈیوز، بھاری رقم وصول کرنیوالے سٹارز اور فلمی عملے کے روزگار کی تباہی کی صورت میں ادا کرنا پڑے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...